ایف بی کے یوزر بہت جلد ’’ڈس لائیک‘‘ آپشن استعمال کرسکیں گے
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بُک کے استعمال کرنے والے اب تک ایک اہم آپشن سے محروم رہے ہیں...
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بُک کے استعمال کرنے والے اب تک ایک اہم آپشن سے محروم رہے ہیں، اور یہ آپشن ہے ''ڈس لائیک'' بٹن (Dislike)۔
اگر آپ فیس بُک کے یوزر ہیں تو آپ کی نگاہوں کے سامنے یا آپ کے پیج پر جتنی پوسٹس وغیرہ آتی ہیں، ان میں سے کسی کو آپ لائیک کرتے ہیں تو کسی کو نظر انداز کردیتے ہیں، مگر کچھ پوسٹس ایسی بھی ہوتی ہیں جن پر کوئی کمنٹ کیے بغیر آپ انھیں ناپسندیدہ قرار دینا چاہتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کرپاتے کیوں کہ اس ویب سائٹ پر یہ آپشن ہی موجود نہیں، لیکن بہت جلد فیس بک کے ایک بلین سے زاید ارکان کو اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے ایک آپش مل جائے گا۔ فیس بُک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد اس ویب سائٹ کا یوزر اپنی اس نوعیت کی رائے کا اظہار کرسکے گا کہ وہ اپنے کسی ہائی اسکول فرینڈ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی بچے کی کسی خاص تصویر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ یا اپنے کسی کالج کے دوست کی طرف سے سامنے لائی جانے والی کسی سیاسی پوسٹ کو کس بنا پر ناپسند کرتا ہے؟
اس سلسلے میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بُک کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ آنے والے چند مہینوں کے اندر آپ ہماری ویب سائٹ پر لوگوں کی پسند اور ناپسند کے بارے میں اظہار زیادہ واضح طور پر دیکھیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کو اگر ایف بی پر پوسٹ یا شیئر کی جانے والی کوئی چیز ناگوار گزرے یا غیردل چسپ لگے، تو آپ اپنا فیڈبیک دے سکیں گے۔
تاہم ناپسندیدگی پر مبنی یہ رائے آپ صرف ایف بی تک پہنچا سکتے ہیں، اپنے دوست (آپ کے لیے ناپسندیدہ تصویر یا تحریر پوسٹ یا شیئر کرنے والے) کو آپ کی اس رائے سے آگاہی نہیں ہوسکے گی، یوں آپ کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔
فیس بُک پر ڈس لائیک کا آپشن نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ، ایف بی کے منتظمین کے مطابق، یہ ویب سائٹ صرف مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ چناں چہ ناپسندیدگی کے اظہار کے ضمن میں سامنے آنے والی تجاویز رد کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم فیس بک کی خواہش ہے کہ وہ یہ جان پائے کہ اس کے یوزرز کیا ناپسند کرتے ہیں اور کیوں؟ مگر اس ناپسندیدگی سے ان کے دوست واقف نہ ہوسکیں۔
یہ آپشن مہیا ہوجانے کے بعد ایف بی کے یوزرز کسی پوسٹ پر اپنی رائے ایف بی تک پہنچا سکیں گے اور انھیں یہ خطرہ بھی درپیش نہیں ہوگا کہ ان کی اس رائے سے یہ تصویر یا تحریر پوسٹ یا شیئر کرنے والا ان کا دوست ناراض ہوجائے گا۔