حکومت کی تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلیے ہیں وزیراعظم

نوجوانوں کو روزگار دینا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک March 11, 2019
وزیراعظم کا کم لاگت مکانات کے لیے اسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب، فوٹو فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ کم لاگت مکانات کے لیےاسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں ہماری تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنانے پرمذکور ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہرانسان اپنا گھر چاہتا ہے لیکن پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی اپنا گھر خرید نے یا بنانے کی سکت نہیں رکھتی، اس لیے کم لاگت گھر اسکیم ایک بڑا اقدام ہے، پانچ سالوں میں 50 لاکھ گھر بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانس کی سہولت کے ساتھ ساتھ قانون کی اجازت بھی ضروری ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو گھروں کی تعمیر ایک بہت بڑا چیلنج بن جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شہروں کو مزید پھیلنے سے روکیں گے جب کہ اسلام آباد کوصفائی کے معاملے پرماڈل شہربنائیں گے اور دارالحکومت کی کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |