’’بَگ‘‘ نے کردیے راز فاش
ایف بی کے سسٹم میں ہونے والی خرابی کے باعث ساٹھ لاکھ یوزرز کی خفیہ معلومات دوسروں کو منتقل
فیس بُک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹ کے سسٹم میں آنے والے ایک بگ کے باعث ساٹھ لاکھ یوزرز کے ایسے کوائف جنھیں وہ ہر ایک کے سامنے نہیں لانا چاہتے، منکشف ہوگئے۔
فیس بک کے مطابق جو انفارمیشن بگ کی وجہ سے سامنے آئی اس میں یوزرز کے ای میل ایڈریسز اور فون نمبر شامل ہیں۔ بگ کی وجہ سے یہ معلومات ایسے یوزرز تک پہنچ گئیں جو بگ کا نشانہ بننے والے ایف بی اکاؤنٹ ہولڈر کی کچھ کنٹیکٹ انفارمیشن رکھتے تھے یا اس سے کسی بھی طرح مربوط تھے۔
ایف بی کا کہنا ہے کہ بگ کی یہ کارروائی خالصتاً تیکنیکی مسئلہ تھا، جس کے نتیجے میں صارفین کی انفارمیشن خود بہ خود ڈاؤن لوڈ ہوگئی۔
اس بگ کا نشانہ ''Download Your Information'' ٹول بنا، جس کے باعث اگر کسی نے اس ٹول کو استعمال کرتے ہوئے کسی اور یوزر کے آرکائیوز میں سے کچھ ڈاؤن لوڈ کیا تو، اس اکاؤنٹ سے مربوط دوسرے یوزرز کے ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی ساتھ ہی ڈاؤن لوڈ ہوگئے۔ فیس بک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اب یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔