یہ ہیں مسافرنواز ویب سائٹس

جو تنہا سفر کرنے والوں کو ان کے ہم رجحانلوگوں سے مربوط کرتی ہیں

یہ سائٹس دیتی ہیں اجنبی شہر میں میزبان پانے سے مشترکہ کرائے پر ہوٹل کا کمرہ حاصل کرنے تک مسافرت کو سہل بناتے رابطے ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
سفر، خاص طور پر بیرونِ ملک مسافرت لطف اور تفریح کے ساتھ مسافر یا سیاح کے لیے بہت سے مسائل بھی لاتی ہے، اوراگر مسافر تن تنہا سفر پہ نکلا ہو تو یہ مسائل زیادہ پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ سفر وسیاحت کے ایسے ہی مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوشل ویب سائٹس آگے آگئی ہیں۔

تنہا سفر کرنے والوں کو ان کے دوستوں سے رابطے میں رکھنے کے لی بعض سوشل ویب سائٹس نے اقدامات کیے ہیں جن کی مدد سے مسافروں اور سیاحوں کے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بل کہ انھیں محفوظ رہائش بھی میسر آئے گی، جس کے بعد وہ اپنا سفر مزید پُرلطف اور فکروں سے آزاد بناسکیں گے۔



یہاں ہم کچھ ایسی سائٹس سے آپ کو متعارف کروا رہے ہیں جو سفر میں آپ کی معاونت کرسکتی ہیں اور آپ کو ایسے افراد سے مربوط رکھتی ہیں جو آپ کا سفر سہل اور محفوظ بنادیں:

EASYNEST
آپ سفر پر نکلے ہیں اور کسی اجنبی شہر میں ایک اعلیٰ معیار کے ہوٹل میں قیام کرنا چاہتے ہیں، مگر آپ کی جیب اجازت نہیں دیتی، تو آپ EASYNESTسے ناتا جوڑیں۔ یہ نئی ویب سائٹ مشترکہ رجحانات رکھنے والے مہم جوؤں باہم مربوط کرتی ہے۔ اب آپ اس شہر میں آنے والے کسی اپنے جیسے رجحان کے حامل تنہا مسافر سے رابطہ کریں اور کرایہ تقسیم کرکے مطلوبہ ہوٹل میں کمرہ حاصل کرلیں۔



آپ اس سائٹ پر براؤز کرکے اپنے لیے کوئی ہوٹل منتخب کریں اور پھر انتظار کریں کہ کوئی کرائے میں شراکت کے لیے رابطہ کرے۔

FRIENDS OF FRIENDS TRAVEL
یہ سائٹ اپنے یوزرز کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور ان کے دوستوں کے ساتھ رہائش، سامان، لوکرز، سفر کی ٹپس شیئر کریں۔ یہ ان کے ساتھ کافی کا ایک کپ پیئیں۔ اس سائٹ کا مقصد یہ ہے کہ سفر کرنے وال مختلف لوگوں سے ملیں۔یہ سائٹ ایک مزید سہولت تحفظ کی فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے وہ سفر کرنے والوں کو اجنبی مقامات پر ان کے دوستوں سے رابطے میں رکھتی ہے۔




GRAPH SEARCH
آپ فیس بُک پر موجود اپنے دوستوں کو ان کے ملک کا حوالے سے تقسیم کرنا چاہتے ہیں، تو فیس بُک کے اس نئے ٹول سائن اپ ہوں اور اپنی سرچ بار میں بس اتنا ٹائپ کریں"Current countries of my friends" آپ کے دوستوں کے ناموں کے ساتھ ان کے ملکوں کے پرچم بھی سامنے آجائیں گے۔ یہ ٹول مشترکہ دل چسپیاں رکھنے والے فرینڈز اور فرینڈز آف فرینڈز کی تلاش میں بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔

TINT.TRAVEL
یہ ایک فیس بُک ایپ ہے، جو فیس بک کے فرینڈز آف فرینڈز کنٹیکٹس کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے کہ سفر کرنے والا یوزر بیرونِ ملک کسی شہر میں اپنا میزبان تلاش کرسکے اور کوئی ایسا مل جائے جو اسے شہر اور اس کے مضافات کی سیر کرائے اور اس کے ساتھ کھانا شیئر کرے۔
Load Next Story