صحافیوں کے نام کترینا کا کھلا خط

نجی زندگی میں دخل اندازی غیر اخلاقی اور بزدلانہ عمل ہے


August 05, 2013
نجی زندگی میں دخل اندازی غیر اخلاقی اور بزدلانہ عمل ہے، کترینہ فوٹو : اے ایف پی/فائل

گزشتہ ماہ اسپین کے تفریحی مقامات پر رنبیر کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتی کتریناکیف کی تصاویر اخبارات کی زینت کیا بنیں کہ کیٹ نے میڈ یا سے اپنی ناراضگی کا کھلم کھلااظہار کردیا ہے۔

میڈیا کے نام لکھے گئے کھلے خط میںکترینا کیف نے صحافیوں سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تصاویر میری اجازت کے بغیر اس وقت لی گئیں جب میں ایک تفریحی مقام پرچھٹیاں منا رہی تھی۔ اور ایک فلمی رسالے نے میری نجی تصاویر کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا اس رسالے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دوسرے اخبارات اور جرائد نے بھی یہ تصاویر شائع کردیں جس سے مجھے سخت تکلیف پہنچی ہے۔



انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کسی اداکار یا اداکارہ کی نجی زندگی میں کسی بھی طرح کی دخل اندازی کو میں ایک بزدلانہ اور اخلاقیات سے گرا ہواعمل سمجھتی ہوں۔ اورمیڈیا کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ فن کاروں کی بھی نجی زندگی ہوتی ہے،ان کی بھی خواہشات ہوتی ہیں۔ ہم فن کاروں سے بھی ایک عام انسان کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے ۔

کترینا نے لکھا ہے کہ میں صحافیوں کی بہت عزت کرتی ہوں اوران سے میرے تعلقات بھی بہت خوش گوار ہیں تاہم صحافیوں کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو فلمی شخصیات کی رازداری کوعوام کے سامنے پیش کر کے فوائد حاصل کرنے کی جستجو میں رہتا ہے۔ اور میری حالیہ تصاویر کی اشاعت سے اسی طبقے نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ کترینا کیف نے اپنے خط میں ذرائع ابلاغ سے گذارش کی ہے کہ وہ ان کی مذکورہ تصاویر کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں