اوپرا ونفرےاداکاری کی تربیت لیں گی

ٹی وی شو میں رونا اوررونے کی اداکاری کرنا،دونوں الگ ہیں

ٹی وی شو میں رونا اوررونے کی اداکاری کرنا،دونوں الگ ہیں فوٹو : فائل

COLOMBO:
امریکی ٹاک شوز کی مشہور میزبان،اداکارہ،اور پروڈیوسر اوپرا ونفرے کا نام کسی نام کا محتاج نہیں ہے۔

بات دنیا کی سب سے زیادہ بااثر خواتین کی ہو یا بیسویں صدی کی سب سے امیر افریقی نژادامریکی خاتون کی،اوپرا کا نام سر فہرست ہی رہتا ہے ۔ لیکن طویل عرصے سے کیمرے کا سامنا کرنے والی اوپراآج کل ایک نئے مسئلے سے دوچار ہوگئی ہیں۔ اور اس مسئلے نے انہیں ایکٹنگ کوچ رکھنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔


اور یہ مسئلہ ہے رونے کی اداکاری کرنے کا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے گزشتہ دنوں امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انسٹھ سالہ اداکارہ اوپرا کا کہنا ہے کہ نئی فلم ''دی بٹلر'' میں میرا کردار بہت رونے والاہے لیکن رونے کی اداکاری کرنا میرے لیے بہت مشکل کام ہے ۔

جس کی وجہ سے میں اپنے کردار کو ٹھیک سے ادا نہیں کر پارہی اور میری اس مشکل کو دیکھتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر لی ڈینئل نے مشورہ دیا ہے کہ میں ایسا ایکٹنگ کوچ رکھ لوں جو مجھے رونے کی اداکاری کرنے میں مدد کرے۔ اوپرا کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کا یہی خیال ہے کہ میں رونے میں بہت ماہر ہو ں لیکن ایسا نہیں ہے کیوں کہ ٹی وی پروگرام میں رونا اور فلم میں رونے کی اداکاری کرنا دونوں مختلف کام ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ ایکٹنگ کوچ رکھنے سے میں رونے کی کی اداکاری کرنے میں بھی مہارت حاصل کر لوں گی۔
Load Next Story