ملکوتی حسن کی مالک اینجلینا جولی کا نیا اعزاز
ہالی وڈ کی پانچ اداکاراؤں نے مجموعی طور پرگیارہ کروڑ ڈالر معاوضہ لیا
ملکوتی حسن کی مالک ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی تاریخ پیدائش چارجون1975ہے۔
امریکا،کمبوڈیا اور سرائیوو کی شہریت رکھنے والی اینجلیناجولی نے 1982میں ریلیز ہونے والی فلم''لاک ان ٹو گیٹ آؤٹ'' میں اپنے والد جان ووئیٹ کے ساتھ بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔ با قائدہ فلمی سفر کاآغاز انہوں نے 1993میں بننے والی فلم ''سائی بورگ 2'' سے کیا۔ اینجلینا کو عالمی سطح پر شہرت2001میں ریلیز ہونے والی فلم ''لارا کرافٹ؛ ٹومب رائیڈر''سے ملی۔ اقوام متحدہ کی سابقہ خیر سگالی سفیراینجلینا کو بہترین اداکاری پرایک اکیڈمی ایوارڈ، دواسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ اور تین گولڈن گلوب ایوارڈحاصل کر چکی ہیں۔
امریکی جریدے فاربس نے انہیں ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معا وضہ لینے والی سواداکاراؤں میں سر فہرست کردیا ہے۔ فاربس کے مطابق جون 2012سے جون 2013تک اینجلینا جولی نے تین کروڑتیس لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ حالانکہ ان کی فلم آئرن مین سے انہیں اتنا معاوضہ نہیں ملا تھا۔ ان کی بڑے بجٹ کی آخری فلم ''دی ٹورسٹ بیک'' تھی۔
اینجلینا جولی نے گزشتہ چند سال لکھنے اور ہدایت کاری کی صلاحیت بہتر کرنے میں صرف کیے۔انہوں اس صلاحیت کو2011 میں ریلیز کی گئی بوسنیا کی جنگ کے موضوع پر بننے والی فلم ''ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی'' میں استعمال کیا۔ فلم میں ان کی ہدایت کاری کو سراہا گیاتھا۔ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم''ان بروکن''کی ہدایات بھی دی ہیں۔ اس سے قبل 2009اور2011 میں بھی وہ ہالی وڈ کی سب سے منہگی اداکار ہ رہ چکی ہیں۔
جینیفر لارینس
ہالی وڈکی سب سے منہگی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر امریکا کی جینیفر لارینس ہیں۔ 15اگست1990میں پیدا ہونے والی جینیفر نے فلمی کیرئیر کا آغاز2009 میں ٹی بی ایس کے پروگرام ''دی بل انگوال شو'' سے کیا۔ 2010میں فلم''ونٹرزبون''کی شان دار کامیابی نے جینیفر کے لیے دولت اور شہرت کے دروازے کھول دیے۔
انہیں بطور بہترین اداکارہ اکیڈمی ایوارڈ،گولڈن گلوب ایوارڈ،سیٹلائیٹ ایوارڈ،انڈیپنڈینٹ اسپرٹ ایوارڈاور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ بیس سال کی عمر میں وہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی دوسری کم عمر اداکارہ بن گئیں تھی۔ گزشتہ معاشی سال میں انہوں نے دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔
کرسٹین اسٹیورٹ
نو اپریل1990میں پیدا ہونے والی امریکن اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ جنہیں اب''ٹوئی لائٹ ساگا اسٹار'' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے اداکاری کا سفر نو سال کی عمر سے شروع کردیا تھا۔ تاہم 2008میں ریلیز ہونے والی فلم ''ٹوئی لائٹ '' میں اداکار رابرٹ پیٹن سن کے مقابل اداکاری نے کرسٹین کو سپراسٹار بنا دیا۔
جب کہ 2012میں ریلیز ہونے والی کرسٹین کی فلم ''سنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین'' نے دنیا بھر میں انتالیس کروڑ ڈالر سے زاید بزنس کیا تھا۔ کرسٹین گزشتہ سال ہالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھی تاہم اس سال ان کا نام سب سے مہنگی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرا ہے۔ مالی سال2012 سے 2013تک انہوں دوکروڑ بیس لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔
جینیفر اینسٹن
چوالیس سالہ جینیفر اینسٹن نے 1993میں ریلیز ہونے والی ڈراؤنی فلم''لیپریچن'' سے فلمی کیر ئیرکا آغاز کیا۔ اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیت کی بنیاد پرایمی ایوارڈ،گولڈن گلوب ایوارڈ،اسکرین ایکٹرز گلڈایوارڈ حاصل کرنے والی جنیفر اینسٹن کو 2012میں ''ہالی وڈ واک آف فیم ایوارڈ'' سے بھی نوازا گیا ہے۔
ہالی وڈ میں کامیاب فلمی سفر طے کرنے والی جینیفر نے جون 2012سے جون2013 تک دوکروڑ ڈالر معاوضہ لیا۔ جینیفر کی آمدنی کا بڑا حصہ پانی،وٹامن اور جلد کی مصنوعات کی ماڈلنگ سے ملنے والا معاوضہ ہے۔ اداکار جسٹن تھیروکس سے منگنی کے بعد 2012 کے جرائد کی سب سے بڑی اسٹوری رہنے والی اینسٹن کا نام فاربس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
ایما اسٹون
چھ نومبر1988میں امریکی ریاست ایری زونا میں پیدا ہونے والی ایما اسٹون (ایملی جین) نے ادا کاری کا سفر 2004 سے شروع کیا لیکن انہیں ہالی وڈ میں پذیرائی 2007میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم''سپر بیڈ'' سے ملی۔ فلم کی کامیابی نے ایما پردولت اور شہرت کے دروازے کھول دیے اور جلد ہی وہ ہالی وڈ کی ایک بڑی اداکارہ بن گئیں۔
ایما کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم''دی ہیلپ'' 2012 کی سب منافع بخش فلم ثابت ہوئی۔ جب کہ ان کی فلم ''دی امیزنگ اسپائیڈر مین'' بھی بہت بڑے بجٹ کی فلم تھی۔ جس سے ایما کی آمدنی میں خاصااضافہ ہوا۔ انہوں نے گزشتہ مالی سال میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ایما اسٹون کا نمبر پانچواں ہے۔
فاربس کے مطابق ہالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پانچ سرفہرست اداکاراؤں میں سے تین کی عمریں چوبیس سال سے بھی کم ہیں۔ جب کہ بقیہ دواداکارائیں مردوں میں بہت زیاد ہ مقبول ہیں۔ ہالی وڈ کی ان پانچ اداکاراؤں نے مجموعی طور پر گزشتہ مالی سال میں گیارہ کروڑستر لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ جب کہ ہالی وڈ کے پانچ منہگے ترین مرد اداکاروں کی اسی عرصے میں مجموعی آمدنی تیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر رہی ہے۔