ایفی ڈرین کیس میں عدالت کا چالان پیش کرنے کاحکم

ملزم عنصرفاروق جیل میںشدید بیمارہے،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


Numainda Express August 25, 2012
ملزم عنصرفاروق جیل میںشدید بیمارہے،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور۔ فوٹو: فائل

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ظفر اقبال چوہدری نے ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ اسکینڈل میں نامزد4 ملزمان افتخار احمد خان بابر،شیخ انصار اور عبدالستار سوہرانی کے خلاف مقدمے کی سماعت12ستمبر تک ملتوی کردی،ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی آئندہ تاریخ تک توسیع کردی گئی۔

ڈینس کمپنی کے سابق ڈائریکٹر عنصر فاروق چوہدری شدید بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے انھیں جیل اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔جیل کے ڈاکٹرکی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ ملزم شدید بیمار ہے وہ چلنے پھرنے سے معذور ہے سفر بھی نہیںکر سکتا، جیل میں نیورو سرجن نہ ہونے سے اس کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے اس لیے ان کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دی جائے، عدالت نے یہ رپورٹ منظورکر لی ۔

این این آئی کے مطابق عدالت نے ملزمان عنصرفاروق، افتخاراحمد اورشیخ انصارکے جوڈیشل ریمانڈ میں14روزکی توسیع دیدی جبکہ عبدالستار سوہرانی ضمانت پررہاہیں اور وہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اے این ایف کو چالان مکمل کرکے جلدپیش کرنے کی ہدایت کی ۔کیس کے مرکزی ملزمان مخدوم شہاب الدین،علی موسیٰ گیلانی اور رکن اسمبلی حنیف عباسی ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں