بیرونی تجارت کیلیے ثالثی کا میکنزم ہوناضروری ہےہارون اگر

مانچیسٹرکی فرم کے سالیسٹرعمران خان کا دورہ کراچی چیمبر،مختلف امور پر تبادلہ خیال


Business Desk August 05, 2013
مانچیسٹرکی فرم کے سالیسٹرعمران خان کا دورہ کراچی چیمبر،مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہارون اگر نے کہاہے کہ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے اعتماد سازی کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے ثالثی کا میکنزم پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اور بیرون ممالک کے چیمبرز کے درمیان قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ہارون اگر نے تجارتی، کمرشل کاروباری ثالثی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمرشل و تجارتی تنازعات کی صورت میں آربی ٹریشن یا میڈیشن بہت ضروری ہیں، اس حوالے سے آربی ٹریٹر اور سالیسٹر کا کردار بہت اہمیت اختیار کر جاتا ہے، کئی وجوہ کی بنا پر عدالتی معاملات میں فیصلوں میں تاخیر ہو جاتی ہے لہٰذا قانونی چارہ جوئی کے علاوہ آربی ٹریشن اور میڈیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کے لیے مفید ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالیسٹر لیوس ہیمونسن اسمال سالیسٹر مانچیسٹر عمران خان کے چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔



اس موقع پر عمران خان نے صدر کراچی چیمبر محمد ہارون اگر کو ملاقات کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی لیگل فرم برطانیہ میں بزنس کمیونٹی کو مختلف خدمات دیتی ہے، ان کا ادارہ ایک مکمل لا فرم ہے جو لٹیگیشن، کارپوریٹ کمرشل پراپرٹی، قانونی اخراجات، کاروباری اداروں اور تنظیموں کے لیے ایمپلائمنٹ ایڈوائس، پولیس ڈسیپلن، ریگولیٹری و فراڈ وغیرہ کے حوالے سے سروس دیتا ہے۔ نمائندہ اسٹرلنگ کرنسی ایکس چینج لمیٹڈ یو کے سائرہ اسلم بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں