ہیلتھ انشورنستھرڈپارٹی ایڈمنسٹریشن ریگولیشن کا مسودہ تیار

ریگولیشن بیمہ کمپنیوں کی ایماپرہیلتھ انشورنس کلیم پراسیس کرنیوالی فرمز کیلیے ہیں

کلیم کے اجرامیں تیزی،شعبے کی کارکردگی بہترہوگی،ایس ای سی پی، عوام سے آراطلب فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے ملک میں ہیلتھ انشورنس انڈسٹری کے فروغ کے لیے تھرڈ پارٹی ایڈ منسٹریشن ریگولیشن کا مسودہ تیار کرلیا ہے اور اس مسودے کو عوامی رائے جاننے کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ای سی پی سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریشن ریگولیشن ایسی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں جو انشورنس کمپنیوں کی ایماپر ہیلتھ انشورنس کے کلیم کو پراسیس کرتی ہیں، ہیلتھ کلیم پراسیس کرنے والی آئوٹ سورس کمپنیوں کے لیے ریگولیشن جاری ہونے سے پالیسی ہولڈرز کے کلیم جاری ہونے میں تیزی آئے گی اور پالیسی ہولڈر کم وقت میں اپنا کلیم حاصل کر سکیں گے بلکہ انشورنس کمپنیوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا۔




تھرڈ پارٹی انشورنس قوانین کا اجرا سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )کی طرف سے کی جانے والی اصلاحات کا حصہ ہے جن کا مقصد انشورنس کے شعبے میں جدت لانا اور شفافیت قائم کرنا ہے، انشورنس سیکٹر کے لیے تھرڈ پارٹی ایڈمنسٹریشن کا تصور دنیا بھر میں رائج ہے، پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے والوں کی شرح انتہائی کم ہے، ایس ای سی پی کا انشورنس ڈویژن ہیلتھ انشورنس کے فروغ کے لیے اور پالیسی ہولڈوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ اور آسانی فراہم کرنے کے لیے بیمہ کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرا رہا ہے۔
Load Next Story