سونے کی قیمت200 روپے کی کمی سے 52800 روپے تولہ ہوگئی

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوگئی۔


Business Desk August 05, 2013
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے1310 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوگئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 45257 روپے ہوگئی، اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 810 اور دس گرام694.28 روپے پر برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں