لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قیدی ان موبائل فونز کے ذریعے دہشت گردوں سے رابطے میں رہتے تھے۔


ویب ڈیسک August 06, 2013
حکام کے مطابق جیل میں دہشت گردی کے حملے کی اطلاع پر یہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

ISLAMABAD: پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوٹ لکھپت جیل میں سرچ آپریشن کر کے 34 موبائل فون اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔

حکام کے مطابق جیل میں دہشت گردی کے حملے کی اطلاع پر یہ سرچ آپریشن کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل انتطامیہ کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کی بیرکس اور چکی کی تلاشی لی اور برآمد ہونے والی درجنوں موبائل فون اور منشیات قبضے میں لے لیں، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قیدی ان موبائل فونز کے ذریعے دہشت گردوں سے رابطے میں رہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گردی اورفرقہ واریت سمیت خطرناک ملزموں کی فہرست بھی دوبارہ تیارکی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشن لاہور کا کہنا ہے کہ جیل اہلکاروں کو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹرسےتربیت دلوائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر طالبان کے منظم حملے جس میں 250 سے زائد قیدی فرار ہوئے تھے کے بعد ملک بھر کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی کو سخت کرنے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں