راحت فتح علی نے نجی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے 10لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں نے نجی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کے۔۔۔


Showbiz Reporter August 06, 2013
فوٹو: فائل

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں نے نجی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کے لیے10لاکھ روپے معاوضے کے مطالبہ شروع کردیا۔

معلوم ہواہے کہ راحت فتح علی خاں کونجی چینلز کی جانب سے خصوصی پروگراموں میں شرکت کے لیے رابطہ کیا گیاتھا لیکن انھوں نے اس شرکت کے عوض دس لاکھ روپے طلب کرلیے ہیں جس پرانتظامیہ نے کسی دوسرے فنکارکوپروگرام میں مدعو کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ راحت فتح علی خاں اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکاربن چکے ہیں۔ وہ پاکستان میں ہونیوالے پروگراموں میں 30سے 40لاکھ روپے وصول کررہے ہیں جب کہ بیرون ممالک ہونیوالے پروگراموں کے لیے وہ ایک لاکھ امریکی ڈالروصول کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں