کراچی میں پولیس اہلکاروں کا شادی شدہ جوڑے پر سرعام تشدد

ساحل سمندر پر اسطرح کی باتیں معمول کا حصہ ہیں ، ہیڈ محرر تھانہ بوٹ بیسن


ویب ڈیسک March 12, 2019
ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا، پولیس حکام فوٹوسوشل میڈیا

ساحل سمندر پر پولیس نے شادی شدہ جوڑے سے بدتمیزی کرتے ہوئے سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سی ویو پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے ساحل سمندر کی سیر کو آئے ہوئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ نا صرف بدتمیزی کی بلکہ خاتون کے شوہر کو سرعام تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار شادی شدہ جوڑے سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔



پولیس اہلکاروں کی جوڑے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا جب کہ ملوث اہلکاروں کو حراست میں لیکر خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے



 



واضح رہے کہ واقعے میں ملوث 3 اہلکارکلفٹن تھانے میں کوارٹر گارڈ ہیں جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |