وزیراعظم کا تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

مرکز میں ق لیگ کو وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پرغور


ویب ڈیسک March 12, 2019
مرکز میں ق لیگ کو وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پرغور فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوگی۔ ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو با اختیار بنانے کا معاملہ اٹھائے گی۔

مرکز میں ق لیگ کو مزید ایک اور وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پرغور کیا جارہا ہے۔ ق لیگ کی جانب سے چوہدری سالک اور مونس الہی کا نام وزارت کے لئے زیر غور ہے۔

وزیراعظم عمران خان مرحلہ وار ایم کیو ایم، بی اے پی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں