ضلع بدین میں شروع کیا گیا ملیریا پروگرام مکمل طور پر ناکام
مچھروں کی بہتات، بیماریاں پھیلنے لگیں، نجی کمپنیوں کو ادویہ فروخت کرنے کا انکشاف
بدین ضلع میں شروع کیا گیا ملیریا پروگرام مکمل طور پر ناکام، محکمہ صحت کو ملنے والی ادویہ نجی کمپنیوں کو فروخت کرنے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق بدین شہر سمیت ماتلی، گولارچی، ٹنڈوباگو، تلہار، نندو، کھوسکی، پنگریو، سیرانی، پیرو لشاری اور دیگر شہروں میں ملیریاپروگرام مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔
جس کے باعث مچھروں کی بہتات سے ملیریا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، محکمہ صحت کو ملنے والی ادویہ انسانوں کے لیے بنائی گئی ہیں مگر انسانوں کی بجائے درختوں، کپاس، گنا، گندم، چاول اور دیگر فصلوں میں لگائی جارہی ہیں۔ فصلوں پرملیریا کی ادویہ کا اسپرے مفید ثابت ہونے پرملیریا پروگرام کا عملہ اور ڈی ایچ اوآفس کا اکائونٹ کلرک مل کر زرعی ادیہ کمپنیوں کو فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔