ایران میں انسانی حقوق کی وکیل کو 38 سال قید 148 کوڑوں کی سزا

نسرین ستودہ پر ایران کے خلاف معلومات پھیلانے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کے الزامات


ویب ڈیسک March 12, 2019
نسرین ستودہ پر ایران کے خلاف معلومات پھیلانے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کے الزامات فوٹو:فائل

ایران میں عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ کو 38 برس قید اور 148 کوڑے مارنے کی سزا سنادی۔

ایرانی حکام نے نسرین ستودہ کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے قید اور کوڑوں کی سزا سنائی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کو ایسی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔

نسرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر ملک کے خلاف معلومات پھیلانے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف بولنے اور جاسوسی کرنے کے الزامات تھے۔ نسرین کو 2010 اور 2013 میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں