باب دوستی چمن پر ہر فرد کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار

دوستی گیٹ پر 25 مارچ سے ہرعمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے

باب دوستی پاکستان اورافغانستان کے درمیان ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ہے فوٹو: فائل

پولیو کی روک تھام کے لیے باب دوستی چمن پر ہر فرد کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لیے افغانستان سے سرحد پار کرنے والے ہر فرد کے لیے پولیو کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 25 مارچ سے دوستی گیٹ پر ہرعمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے، جس کے تحت 10 سال کی عمر تک کے بچوں کو بارڈر کراس کرنے پر ہر بار انسداد پولیو کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی جب کہ 10 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسی نیشن کے بعد کارڈ بھی مہیا کیا جائے گا۔

ای او سی حکام کا کہنا ہے باب دوستی پاکستان اورافغانستان کے درمیان ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، جہاں ماہانہ 5 سال سے کم عمر کے 40 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔
Load Next Story