اوسلو 77 افراد کے قاتل کو 21 سال قید کی سزا
ناروے کی عدالت نے انرش بہرنگ بریوک کو ذہنی طور پر صحتمند قرار دیتے ہوئے سزاسنائی
ناروے کی ایک عدالت نے گزشتہ برس ستتر افراد کا قتل عام کرنے والے دائیں بازوں کے شدت پسند انرش بہرنگ بریوک کو ذہنی طور پر صحتمندقرار دیتے ہوئے اکیس سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ گزشتہ برس جولائی میں بریوک نے بم حملے اورفائرنگ کر کے ناروے میں ستتر افراد کوہلاک اور دو سو چالیس کو زخمی کر دیا تھا ۔
مقدمے کی سماعت کے موقع پر بریوک کہہ چکے ہیں کہ وہ ذہنی طور پر بالکل صحتمند ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ انرش بہرنگ کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیا جائے ۔ جمعرات کو عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے پہلے اوسلو کی ذیلی عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔