کامرہ بیس حملے کے2مزیدخودکش حملہ آوروں کی شناخت

دہشتگرد فورسزکو 24 سے48 گھنٹے الجھائے رکھنے کامنصوبہ رکھتے تھے،تحقیقات میں انکشاف


News Agencies August 25, 2012
دہشتگرد فورسزکو 24 سے48 گھنٹے الجھائے رکھنے کامنصوبہ رکھتے تھے،تحقیقات میں انکشاف ۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے بیس کامرہ پرحملہ کرنے والے خودکش بمباروںمیںسے مزید 2کی شناخت کرلی گئی تیمورکا تعلق سیالکوٹ جبکہ انس قصورکا ر ہنے والا تھا،اس سے قبل ایک اورخود کش حملہ آورفیصل شہزادکی شناخت ہوچکی ہے جس کا تعلق ٹیکسلاکے علاقے سے تھا۔ تینوں حملہ آوروںکا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروںنے انس اورتیمور کے قریبی لوگوں اوراہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردوں کا چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے فورسز کو الجھائے رکھنے کامنصوبہ تھا،پہلی چیک پوسٹ پردہشت گردکوڈیوٹی پرموجودگارڈ نے چیک کیاتواسی دوران جھڑپ میںایک دہشت گرد زخمی ہوا اور باقی دہشت گرددیوار پھلانگ کر اندر آئے ،تحقیقات کے مطابق ہر دہشت گردکے پاس تین سے چارآر پی جی سیون موجودتھے لیکن فورسزکی فوری کارروائی کے باعث وہاںصرف ایک ہی فائرہوسکاجودیوار سے لگنے کے بعدجہازکولگا۔دہشت گردوں کے پاس اسلحے کے ساتھ خشک میوہ جات کی بڑی مقدار تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں