پنجاب کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 1818 مرتبہ سزائے موت

گینگ کے 2 ارکان کو کم عمر ہونے پر 19،19 مرتبہ عمر قید کی سزا

چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل ملتان میں ہوئی: فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود نے راجن پورکے بدنام زمانہ چھوٹوگینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے چھوٹوگینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت جب کہ 2 کو کم عمر ہونے پر19،19 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راجن پوراوراس سے ملحقہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم پیشہ گروہ بہت سرگرم تھا۔ اس گروہ کے کارندے، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتے تھے۔ گزشتہ دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جو کہ ناکام ہوگیا۔ جس کے بعد فوج کو طلب کیا گیا اور آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کردیا تھا۔
Load Next Story