متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول

متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے، ذرائع وزارت خزانہ


ویب ڈیسک March 12, 2019
متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے، ذرائع وزارت خزانہ۔ فوٹوفائل

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز میں سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز میں سے مزید ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں جب کہ ایک ارب ڈالرز اس سے قبل موصول ہوئے تھے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔