آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات

برطانوی وزیر دفاع نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 12, 2019
آرمی چیف اور برطانوی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : آئی این پی

KARACHI: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع اسٹیفن لیو گروف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع اسٹیفن لیو گروف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی وزیر دفاع نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔