ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے وزیراعظم

موجودہ ٹیکس نظام میں غریب پر زیادہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے، عمران خان

ٹیکس کا موجودہ نظام اور اعداو شمار کسی صورت ملکی معیشت کو سپورٹ نہیں کرتے، عمران خان ۔ فوٹو:فائل

MUZAFFARABAD:
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ریونیو جمع کرنے اور ٹیکس بڑھانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرِ مملکت ریونیو حماد اظہر، معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔


اجلاس میں ریونیو، ٹیکس بیس بڑھانے سے متعلق تجاویز اور ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے، اس نظام میں غریب پر اس سے زیادہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے، ٹیکس کا موجودہ نظام اور اعداو شمار کسی صورت ملکی معیشت کو سپورٹ نہیں کرتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس بیس بڑھانا پی ٹی آئی منشور کا اہم جزو ہے جب کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا وقت کی ضرورت ہے لہذا ٹیکس کے نظام پر ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کیا جائے، اس ضمن میں ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
Load Next Story