کے پی ٹی 2 پائلٹ بوٹس مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی خرید رہی ہے ٹرانسپیرنسی

کے پی ٹی اس کمپنی کو چار سال سے ٹگز اور پائلٹ بوٹس کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی


Express Report August 06, 2013
کے پی ٹی اس کمپنی کو چار سال سے ٹگز اور پائلٹ بوٹس کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے 2پائلٹ بوٹس مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی خریدنے اور 55 کروڑ روپے کے کنٹریکٹ میں قومی خزانے کو 12 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کے حوالے سے کے پی ٹی کی وضاحت مسترد کر دیا ہے۔

ٹی آئی پی کے مشیر عادل گیلانی کی طرف سے چیرمین کے پی ٹی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے پی ٹی اور اس کے کنسلٹنٹ میسرز میرین کی وضاحت میں حیران کن اور بے بنیاد وجوہات بیان کی گئی ہیں ، اور اس وضاحت میں اصل میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ کے پی ٹی واقعی بوٹس مہنگی خرید رہی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز میرین کنسلٹنٹ کی تقرری ہی پبلک پروکیور منٹ رولز2004 کی خلاف ورزی ہے، کے پی ٹی اس کمپنی کو چار سال سے ٹگز اور پائلٹ بوٹس کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

جس کی پبلک پروکیور منٹ رولز 2004 کے تحت اجازت ہی نہیں ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی آئی پی اپنے موقف پر قائم ہے کہ کے پی ٹی نے بوٹس خریدیں تو یہ نہ صرف رولز 4 کی خلاف ورزی بلکہ 25 سالہ آپریشن کے دوران 50 کروڑ روپے زیادہ بھی ادا کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |