ڈپریشن کے شکار جسٹن بیبر کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

خود کو دنیا سے منقطع ہونے کے عجیب احساس کا شکار ہوں، جسٹن بیبر


ویب ڈیسک March 13, 2019
خود کو دنیا سے منقطع ہونے کے عجیب احساس کا شکار ہوں، جسٹن بیبر (فوٹو: فائل)

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ڈپریشن میں شدید مبتلا ہونے کی وجہ سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ ایک کنسرٹ کے دوران کی ہے جس میں انہیں کچھ لوگ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bu0VXDpHSxf/"]

جسٹن بیبر نے تصویر کے ساتھ مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 'میں جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں جس سے آپ آگاہ رہیں گے، شدید جدوجہد کے باوجود میں خود کو دنیا سے منقطع ہونے کے عجیب احساس کا شکار ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی

گلوکار نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی ( اس کیفیت) سے باہر آجاتا ہوں اسی لیے پریشان نہیں ہوں لیکن آپ سب سے دعا کی درخواست ہے، خدا مہربان ہے اور آپ کی دعاؤں نے یقینی اثر بھی کیا ہے جس کا بہت شکریہ، میں ان انسانی اندرونی موسموں سے گزر چکا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔