کمرشلصنعتی صارفین ہاؤسنگ سوسائٹزکیلیے بجلی 6 روپے57 پیسے یونٹ تک مہنگی
کمرشل پیک آور میں یونٹ کی قیمت14 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر18 روپے کردی گئی.
حکومت نے کمرشل، صنعتی صارفین، ہاؤسنگ سوسائٹز اورآزاد کشمیر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
نئی قیمتوں کا یکم اگست سے ہوگا، وزارت پانی وبجلی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں2 سے 6 روپے 18 پیسے فی یونٹ، صنعتی صارفین کے لیے3 سے6 روپے57 پیسے فی یونٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلیے5 روپے82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتی صارفین پر90 پیسے فی یونٹ آئی کیوسرچارج بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح کمرشل پیک آور میں یونٹ کی قیمت14 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر18 روپے کردی گئی ہے۔
کمرشل پیک آور 20 کلو واٹ تک یونٹ 9 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر16 روپے ہوگیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق صنعتی صارفین کے40کلو واٹ تک کا یونٹ10روپے سے بڑھ کر15 روپے ہو گیا ہے، صنعتی صارفین کے لیے شام کے اوقات میں یونٹ13 روپے سے بڑھ کر18 روپے کردیا گیا ہے، صنعتی صارفین کے لیے آف پیک آور میں یونٹ 8 روپے بڑھا کر13 روپے کر دیا گیا ہے۔ صنعتی صارفین500 کے وی کا یونٹ 9 روپے سے بڑھاکر14 روپے کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق آزاد کشمیر میں یونٹ 5 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر12 روپے 22 پیسے کر دیا گیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔