ویوین رچرڈز شائقین کے جوش وجذبے سے بے حد متاثر
پی ایس ایل سے مقامی پلیئرزکوہوم کراؤڈکے سامنے کھیلنے کا بہترین موقع مل گیا، مینٹور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
LONDON:
ویوین رچرڈزکراچی میں شائقین کے جوش وجذبے سے بیحد متاثر ہیں۔
بطور مینٹور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی میں موجود ویوین رچرڈز نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے پچھلے سال لاہور میں میچ کھیلا، پھرمیراکراچی بھی آنا ہوا اور اب ایک بار پھر یہاں موجود ہوں،یہاں کا ماحول بہت خوشگوار ہے، تماشائیوں کی بڑی تعداد کا اسٹیڈیم آنا بہت اچھی بات ہے،مقامی اسٹارز کو بھی ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع مل گیا۔
ایک سوال پر رچرڈز نے کہا کہ پلے آف کا گیم پلان تیار ہے جو ابھی ظاہر نہیں کر سکتے،ہم پچھلے میچ کی شکست کو بھول کر آگے بڑھیں گے۔ کراچی کنگزکی ٹیم نے ہمارے خلاف بہترین کھیل پیش کیا تھا، انھوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک اچھی پوزیشن میں ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ بقیہ میچز میں بھی ایسی پرفارمنس برقرار رکھیں گے۔
ویوین رچرڈز نے کہا کہ سلام پاکستان ایک اچھا جملہ ہے،کراچی میں کرکٹ کے مداح بھی کافی جوشیلے ہیں، میرا یقین ہے کہ اگر آپ اچھے کرکٹر ہیں توکسی بھی فارمیٹ میں بہترپرفارم کرسکتے ہیں۔
ایک اورسوال پرانھوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا تھا وہ ایک فائٹرکرکٹر تھے، مجھے یقین ہے جس طریقے سے وہ کرکٹ میں ٹیم کی کمان سنبھالتے تھے اس طرح ملک کو بھی لے کر چلیں گے،رچرڈز نے کہا کہ میں نے جاوید میاندادکے ساتھ بھی کرکٹ کھیلی اور ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔