نیا پاکستان گھر پروگرام کے لیے پاکستانی مزدور اور خام مال لازمی قرار دینے کا فیصلہ

منصوبے کے لیے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی


Numainda Express March 13, 2019
منصوبے کے لیے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی (فوٹو: انٹرنیٹ)

حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت غیر ملکی کمپنیوں پر پاکستانی مزدوروں اور مقامی خام مال کا استعمال لازمی قراردینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر میر کبیر احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے لیے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی، رواں ماہ کے آخر تک منصوبہ اسلام آباد اورکوئٹہ میں شروع کریں گے کسی کو بھی گھر مفت نہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔