برآمدات میں اضافے کیلیے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہونے لگیں

جولائی تا فروری 8ماہ کا تجارتی خسارہ 11فیصد کمی سے 21ارب 52کروڑ ڈالر رہا۔


Business Reporter March 13, 2019
جولائی تا فروری 8ماہ کا تجارتی خسارہ 11فیصد کمی سے 21ارب 52کروڑ ڈالر رہا۔ فوٹو: فائل

درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کیلیے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری 2019کی برآمدات 7.54فیصد کمی سے ایک ارب 88کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، درآمدات کی مالیت بھی 7.19فیصد کمی سے 4ارب 18کروڑ ڈالر رہیں۔

اس طرح جنوری کے مقابلے میں فروری کا تجارتی خسارہ 6.91فیصد کمی سے 2ارب 29کروڑ ڈالر رہا، فروری 2018کے مقابلے میں فروری 2019کی برآمدات 0.37فیصد کم رہیں جبکہ درآمدات میں 12.26فیصد کمی ریکارڈ کی گئی فروری 2018کے مقابلے میں فروری 2019کا تجارتی خسارہ 20.12فیصد کم رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری 8ماہ کا تجارتی خسارہ 11فیصد کمی سے 21ارب 52کروڑ ڈالر رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔