کراچی کے مختلف علاقوں میں بِلوں کی عدم ادائیگی پربجلی منقطع

منتخب نمائندے بجلی کی فراہمی بحال کروانے اور یونین کیخلاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں، مکینوں کا مطالبہ


ویب ڈیسک March 13, 2019
اہل علاقہ نے ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی: فوٹو: فائل

گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پربلوں کی عدم ادائیگی پرکے الیکٹرک نے مختلف رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پراورمتصل علاقے میں واقع رابعہ فلاوراپارٹمنٹ، اقرا سٹی ، بخش علی گوٹھ اورحاجی رمضان گوٹھ میں بلوں کی عدم ادائیگی پرکے الیکٹرک نے مختلف رہائشی علاقوں کی بجلی منقطع کردی، جس کے بعد اہل علاقہ نے ٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی یونین ہرماہ لاکھوں روپے مینٹیننس کی مد میں مکینوں سے وصول کرتی ہے لیکن کے الیکٹرک کو بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کرتی۔

رابعہ فلاورکے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے اسکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں، منتخب نمائندے بجلی کی فراہمی بحال کروانے اوریونین کیخلاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم اس سنگین بحران سے نکل سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں