مانگا منڈی میں بھٹہ مزدورنے گھریلو ناچاکی پربیوی بیٹی اوردوبیٹوں کوقتل کردیا

مرنے والوں میں 29 سالہ بیوی نازیہ، 12 سالہ بیٹا نوید، 3 سالہ بیٹی عطیہ اوردو ماہ کا نوید شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 13, 2019
فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

نواحی گاؤں مدکے میں گھریلو ناچاکی پربھٹہ مزدور نے بیوی، بیٹی، اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مانگا منڈی کے نواحی گاؤں مدکے میں گھریلو ناچاکی پربھٹہ مزدور جابر نے بیوی، بیٹی، اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں 29 سالہ بیوی نازیہ، 12 سالہ بیٹا نوید، 3 سالہ بیٹی عطیہ اوردو ماہ کا نوید شامل ہے جب کہ دس سالہ شبیر کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

تھانہ کوٹ رادھا کشن پولیس نے ملزم جابر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اورفرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں