
لاہور کے علاقے سندر میں میٹرک کے طالبعلم رضوان کی ایک خاتون ٹیچر سے دوستی ہوگئی۔ اس بات کا اسکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کو بھی پتہ چل گیا جس پر شگفتہ نے ٹیچر اور طالب علم رضوان دونوں کو اسکول سے نکلوادیا اور رضوان کی اس حرکت کے بارے میں اسکے گھر والوں کو بھی بتا دیا۔ جس پر رضوان شگفتہ کے گھر داخل ہو گیا اور اس کے گلے پر تیز دار چھری سے وار کر قتل کردیا۔
شگفتہ کو اسکی بہن فرخندہ بچانے کے لیے آئی توملزم نے اسے ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق زخمی فرخندہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر رائے ونڈ کے علاقہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔