برطانوی پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد کردی

برطانوی پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو 149 ووٹوں سے مسترد کیا ہے


ویب ڈیسک March 13, 2019
برطانوی پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو 149 ووٹوں سے مسترد کیا ہے۔ فوٹو : فائل

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل میں آئرش بیک اسٹاپ سے متعلق ترمیم کو بھی مسترد کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے اتفاق رائے سے آئرش بیک اسٹاپ سے متعلق شق میں ترمیم کے بعد نظر ثانی بریگزٹ ڈیل کو 149 ووٹوں سے مسترد کردیا۔ قبل ازیں پہلی بار کیے گئے بریگزٹ ڈیل کو بھی پارلیمنٹ نے مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کو آئرش بیک اسٹاپ کی شق میں ترمیم کے لیے بہ مشکل راضی کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب اراکین پارلیمان کو نو ڈیل پر ووٹنگ کرنا ہوگی یا توپھر اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ یورپی یونین سے 29 مارچ کے روز انخلاء کے بجائے بریگزیٹ کو التوا میں ڈال دیا جائے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ردعمل میں کہا کہ بریگزٹ معاہدے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر ممکنہ ترامیم کی جاچکی ہیں لہذا مزید کسی ترمیم کی گنجائش نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : برطانوی ایوان نے بریگزٹ ڈیل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا

اس صورتحال میں اب یا تو برطانیہ کو 29 مارچ کو بنا کسی ڈیل کے یورپی یونین سے انخلاء کرنا ہوگا جو کسی بلند چوٹی کو سر کرنے کے مترادف ہوگا، یا پھر یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کی درخواست کرنا ہوگی تاہم اس آپشن پر یورپی اتحاد میں شامل تمام ممالک کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ اسکے علاوہ حکومت آرٹیکل پچاس کو منسوخ کر سکتی ہے جو کہ یورپی اتحاد سے نکلنے کے عمل کو شروع کرنے کی قانونی شق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں