مشرف کہیں نہیں جا رہے مقدمات کا دفاع کرینگے ڈاکٹر امجد

انھیں اگر ملک سے باہر جانا ہوتا تو اب تک جا چکے ہوتے، اطلاعات میں صداقت نہیں, ڈاکٹر امجد


Numainda Express August 06, 2013
انھیں اگر ملک سے باہر جانا ہوتا تو اب تک جا چکے ہوتے، اطلاعات میں صداقت نہیں, ڈاکٹر امجد. فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہاہے کہ پرویز مشرف ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے وہ اپنے مقدمات کا بھرپور دفاع کریں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ بے پرکی اڑا رہے ہیں کہ پرویز مشرف ملک سے باہر جا رہے ہیں ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ زاہد سرفراز کو 2 ماہ قبل پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا انھیں آج استعفے کا خیال آیا ہے، زاہد سرفراز کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔



پیر کو ایکسپریس کو انٹر ویو دیتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانا ہوتا تو وہ اب تک جا چکے ہوتے وہ پاکستان میں رہ کر ہر طرح کے مقدمات کا سامنا کریں گے اور عدالتوں سے مقدمات کے خاتمے کے بعد جہاں چاہیں جا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں