الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کو ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل قرار دیا


ویب ڈیسک March 13, 2019
ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے رہنما پاک سرزمین پارٹی اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا جس میں ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کو ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل قرار دیا۔ ارشد وہرہ ضلع سینٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فاروق ستار کا ارشد وہرہ کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا ہے تھا کہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایاجائے اور نااہل کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں