
قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ سیشن کیا جائے جس میں وزارت قانون کے دائرہ کار پر کھل کر بات کی جائے، پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں، پارلیمنٹ کی آزادی کی ایک بڑی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں درست معنوں میں سیاسی جماعتیں بنی نہیں، ہمیں بتایا جائے ہمارے لیے ریڈ لائن کہاں تک ہے، جیلوں میں زندہ لوگوں کے قبرستان ہیں، جیلوں میں کھلے عام تشدد ہوتا ہے، ہم ابھی تک اپنی قیادت کے چہروں پرشکن پڑنے سے ڈرتے ہیں، فوجی اور سول دونوں ادوار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔