مفتی منیب پشاورمیں چاند دیکھیں توعید متفقہ ہوگی حافظ حسین

پشاور والوں کوچاند کی رویت کی حوالے سے اعتمادمیں لیناہی اتفاق رائے کی بنیادبن سکتا ہے۔ حافظ حسین


INP August 06, 2013
پشاور والوں کوچاند کی رویت کی حوالے سے اعتمادمیں لیناہی اتفاق رائے کی بنیادبن سکتا ہے۔ حافظ حسین. فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنماحافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن پشاورمیں بیٹھ کرعید کاچاند دیکھیں تو عیدالفطر متفقہ ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ اچھاہوا ممنون حسین ابھی تک اصلی ایوان صدرمیں منتقل نہیں ہوئے، حلف اٹھانے سے قبل ہی کراچی کے ایوان صدرمیں پانی آگیا، خدا خیرکرے کہیں حلف اٹھانے کے بعداسلام آبادکے ایوان صدرمیں ''ضمنی طوفان'' نہ آجائے۔ ہماری دعاہے کہ اللہ اسلام آبا دکے ایوان صدرکو بچائے۔ ایک اورسوال پر انھوں نے کہاکہ مفتی منیب الرحمن پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھیں تو پورے ملک کوچاند یکساںنظر آجائے گااور عیدبھی متفقہ ہوگی کیونکہ پشاور والوں کوچاند کی رویت کی حوالے سے اعتمادمیں لیناہی اتفاق رائے کی بنیادبن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں