چین بھارت اور یواے ای سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگادی
بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی ایتھوپیا میں طیارے کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 157 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا
ایتھوپیا کے طیارہ حادثے میں 157 افراد کی ہلاکت کے بعد چین، بھارت، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور عمان سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی عائد کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بوئنگ 737 میکس مسافر بردار طیارے تقریباً ساری ہی بڑی ایئرلائن استعمال کرتی ہیں تاہم ایتھوپیا میں اس طیارے کے زمین بوس ہونے پر 157 افراد کی ہلاکت کے بعد بوئنگ میکس 737 کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور کئی ممالک نے ان طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا جب کہ کچھ ممالک نے ان طیاروں کو اپنی حدود سے گزرنے پرپابندی عائد کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمرٹس اور اتحاد ایئر لائنز بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں جس پر اب پابندی عائد کردی گئی ہے، اسی طرح عمان نے بھی ان طیاروں پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ چین بھارت اور انڈونیشیا نے میکس طیاروں کو اپنی حدود میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ حادثے میں 157 افراد ہلاک
ان ممالک کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے یہ پابندی لگائی گئی ہے، شہریوں کی جانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، طیاروں کی ایک بار پھر مکمل فٹنس جانچنے اور ماہرین کے معائنے کے بعد ہی پابندی ہٹانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکا نے ان طیاروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فضائی آپریشن جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔