عراق میں تشدد جاری القاعدہ کے 6 جنگجو سیکیورٹی اہلکاروں اور جج سمیت 28 ہلاک

القاعدہ جنگجوؤں سے جھڑپ شمالی بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ہوئی


Online/AFP August 06, 2013
کرکوک اور موصل میں فائرنگ کے واقعات، بغداد میں بم دھماکے اور مارٹر حملے میں 7 افراد مارے گئے، جج کو تکریت میں نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

عراقی سیکیورٹی فورسز نے پیر کو ایک آپریشن کے دوران القاعدہ کے 6 مشتبہ جنگجو ہلاک کردیے۔

جھڑپ کے دوران 2 فوجی اور 5 عام شہری بھی مارے گئے۔ فوجی افسر عبدالامیر الزیدی کے مطابق القاعدہ جنگجوؤں سے جھڑپ شمالی بغداد کے علاقے سلیمان بیک میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ہوئی۔

یہ علاقہ گزشتہ اپریل میں جنگجوؤں کے مکمل کنٹرول میں تھا۔دوسری جانب عراق میں جاری پرتشدد واقعات میں ایک جج سمیت مزید 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ کرکوک میں ایک کارپر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔



جنوبی بغداد میں ایک کیفے میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ موصل میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 3 فوجی زندگی کی بازی ہار بیٹھے، تکریت میں کار بم دھماکے میں جج ساجد عبدالامیر اپنے دفتر جاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ شمالی بغداد میں بم دھماکے اور ایک گھر پر مارٹر حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں