مصر سینائی میں بم دھماکے 2 مزاروں کو شدید نقصان فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک 2 زخمی
شہر سینائی کے علاقوں بیر العبد اورالمغیرہ میں فائرنگ اور بمباری سے مزارات کو نقصان پہنچا
مصر کے شہر سینائی میں بم حملوں میں 2 مزاروں کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کے بم حملوں کے نتیجے میں شمالی سینائی کے علاقوں بیر العبد میں اورالمغیرہ میں دو مزارات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سینائی میں صدر مرسی کی معزولی کے بعد حملوں کاسلسلہ جاری ہے جس میں 3 جولائی سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 36 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔
مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینائی میں عسکریت پسندوں نے حکومت کے خلاف حملے بڑھا دیے ہیں۔ سینائی میں ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک مصری فوجی کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
دوسری طرف مصر میں کشیدگی پر قابو پانے کیلیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات کی تاریخ سماعت کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی سینیٹر جان میک کین اور لنڈسی گراہم مصر کے بڑھتے ہوئے سیاسی تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں قاہرہ پہنچنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں مغربی سفیروں نے مصر میں سیاسی حل تلاش کرنے کے سلسلے میں اخوان المسلمین کے رہنما سے جیل میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ پیر کو مصر کی سرکاری خبر ایجنسی مینا کے مطابق مغربی سفیروں کے ایک وفد نے اخوان المسلمین کے رہنما خیرط الشطیر سے جیل میں ملاقات کر کے ملک میں جاری کشیدگی کے خاتمے بارے مشاورت کی اور ان کو اعتماد میں لیا۔ سفیروں کے وفد میں امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ولیم برنس اور یورپی یونین سفیر برنارڈنو لیون اور دیگر سفراء شامل تھے۔