پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو جیل میں ’بی کلاس‘ کی سہولیات دے دیں

علیم خان کو اپنے کمرے میں بستر، ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور گھر کے کھانے کی سہولت ملے گی


ویب ڈیسک March 13, 2019
محکمہ داخلہ پنجاب نے علیم کی بی کلاس دینے کے لئے جیل خانہ جات کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کو سینٹرل جیل میں بی کلاس مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کو جیل میں بی کلاس مل گئی ہے، اور محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کو اس سلسلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں قید علیم خان کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے تحت بی کلاس دی گئی ہے، جس کے تحت قیدی کو بہترین کمرے میں بستر، ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور گھر کے کھانے کی سہولیات میسرہوں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

واضح رہے کہ نیب نے عبد العلیم خان کو آف شورکمپنی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے، علیم خان جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل لاہور میں قید ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں