بھارتی چینل کو پی ایس ایل 4 کی نشریات بحال کرنا پڑ گئیں
پی ایس ایل کی شائقین میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے چینل نے اب ہوش کے ناخن لیے اور میچز دکھانے پر مجبور ہوگیا
پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں میں مصروف بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔
انتہا پسندوں کے ایما پر اپنے ملک میں پی ایس ایل 4 کے میچز دکھانے سے انکار کرنے والا بھارتی چینل ڈی اسپورٹ دوبارہ کوریج دکھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔
پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارت کی جانب سے مختلف منفی ہتھکنڈے اختیار کیے گئے، بھارتی کمپنی نے بھی اپنی حکومت کی ہمنوائی کرتے ہوئے پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھانے سے انکار کردیا تھا، اس وقت تک صرف دبئی میں ابتدائی 7 مقابلے ہوئے تھے، پی سی بی نے فوری طور پر متبادل انتظامات کئے۔
بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے اشارے پر ڈی اسپورٹ نے بھی اپنے ملک میں لائیو کوریج روک دی تھی تاہم پی ایس ایل کی شائقین میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے چینل نے اب ہوش کے ناخن لیے اور میچز دکھانے پر مجبور ہوگیا۔