فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت 68800 روپے سے بڑھ کر69300 روپے ہوگئی


Business Reporter March 13, 2019
فی تولہ سونے کی قیمت 68800 روپے سے بڑھ کر69300 روپے ہوگئی . فوٹو: فائل

انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا مزید اضافہ ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1296 ڈالر سے بڑھ کر 1308 ڈالر ہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 500 روپے اور 10 گرام قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 68800 روپے سے بڑھ کر69300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 58985 روپے سے بڑھ کر 59414 روپے ہوگئی۔

منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت اور 10 گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 870.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 745.88روپے پرمستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں