دكی کے شہری کی ایمانداری راستے سے ملنے والے 80 ہزار روپے واپس كردیے
بلال بلوچ نے شہری سراج الدین كھیتران کی ایمانداری پر ان کا شكریہ ادا کیا
دكی میں شہری نے ایمانداری كی اعلیٰ مثال قائم كرتے ہوئے راستے سے ملنے والے 80 ہزار روپے واپس مالک كے حوالے كردیئے۔
بلال بلوچ ساكن كلی غنڈئی بلوچان سے بازار جارہا تھا کہ راستے میں اس کے 80 ہزار روپے گرگئے تھے جو كلی ماندہ كے رہائشی سراج الدین كھیتران كو ملے۔
اس سلسلے میں بلال بلوچ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی کمشدہ رقم کا ذکر کیا، بلال بلوچ کی پوسٹ سراج الدین كھیتران نے دیکھی اور ان سے رابطہ کر کے مذكورہ رقم واپس ان کے حوالے كردی۔
بلال بلوچ نے شہری سراج الدین كھیتران کی ایمانداری پر ان کا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ میں ایک غریب آدمی ہوں، میری زندگی بھر کی جمع پونجی ہے جو مجھ سے راستے میں گر گئی تھی، آپ نے یہ رقم مجھے واپس کرکے میری سب سے بڑی مشکل آسان کردی۔