چلاس میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی افسران شہید

تینوں افسران چلاس شہر میں امن وامان کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آئے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک August 06, 2013
واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ فوٹو: فائل

دہشت گردوں کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 افسران شہید ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق سانحہ دیامیر کی تحقیقات کرنے والے کرنل مصطفیٰ، کیپٹن اشفاق اور ایس ایس پی دیامیر ہلال احمد چلاس شہر میں امن وامان کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آئے تھے، ڈپٹی کمشنر چلاس آفس میں اجلاس کے بعد جب یہ افسران واپسی کے لیے نکلے تو دہشت گردوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کردیا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فوسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق افسران اپنی اپنی گاڑیاں خود ہی چلارہے تھے تاہم فائرنگ کے بعد گاڑیاں قریبی نالے میں جاگریں۔


دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں