اسلام آباد دہشت گردی کا خطرہ عید تک لوڈر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
لوڈر گاڑیوں کو کسی بھی داخلی راستے سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس
UNITED NATIONS:
دہشت گردی کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پروفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کا سامان لانے والی لوڈر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے، عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کوئی بھی ایسی گاڑی وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہو سکے گی جس میں سامان ہو گا، پولیس کے مطابق لوڈر گاڑیوں کو کسی بھی داخلی راستے سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت میں انٹیلی جنس اداروں نے پارلیمنٹ ہاؤس اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوراٹرز پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔