الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرلی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں تبدیل کیا جاسکے،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 06, 2013
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متعدد حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پانی بھر جانے کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کریں تاکہ متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں کو انتخابات سے قبل تبدیل کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں 22 اگست کو ضمنی انتخابات ہوں گے تاہم حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک کے مختلف علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ متعدد انتخابی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |