ضمنی انتخابات عسکری حکام نے الیکشن کمیشن سے پولنگ اسکیم مانگ لی

الیکشن کمیشن نے عسکری حکام کو 2 روز میں پولنگ اسکیم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

الیکشن کمیشن نے عسکری حکام کو 2 روز میں پولنگ اسکیم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ فوٹو: فائل

ضمنی انتخابات کے لئے عسکری حکام نے الیکشن کمیشن سے پولنگ اسکیم مانگ لی جس کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر نفری کا تعین کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری سید شیر افگن نے عسکری حکام سے ملاقات کی، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں باضابطہ طور پر پاک فوج کی مدد مانگے کی درخواست دی، اس موقع پر عسکری حکام نے ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن سے پولنگ اسکیم، حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات طلب کرلی، جس پر الیکشن کمیشن نے عسکری حکام کو 2 روز میں پولنگ اسکیم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، کمیشن حکام کا کہنا ہے پولنگ اسکیم ملنے کے بعد فوجی جوانوں کی نفری کا تعین ہوسکے گا۔


واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں پر 22 اگست کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔

 
Load Next Story