کوئٹہ میں آلودہ سبزیاں كھانے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے

كوئٹہ كی سبزیاں دكانداروں كو سستے داموں فراہم كركے شہریوں كو بیماریوں كے منہ میں ڈالا جارہا ہے، ماہرین


Staff Reporter March 14, 2019
كوئٹہ كی سبزیاں دكانداروں كو سستے داموں فراہم كركے شہریوں كو بیماریوں كے منہ میں ڈالا جارہا ہے، ماہرین . فوٹو : فائل

كوئٹہ میں گندے پانی كے ذریعے سبزیوں كی كاشت زور و شور سے جاری ہے جس سے شہری موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔

اسپنی روڈ، كلی دیبہ، كلی ابراہیم زئی اور وحدت كالونی میں كھلے عام نالے كے گندے پانی كے ذریعے سبزیوں كی كاشت جاری ہے جس كے لئے باقاعدہ رات كے اوقات میں كام كرنے والے مزدوروں كی مدد سے فصلوں كو پانی فراہم كیا جاتا ہے جس كے كھانے سے كینسر سمیت دیگر موذی امراض لاحق ہوتے ہیں۔

ماہرین كا كہنا ہے كہ كوئٹہ كی گوبی سمیت پالک اور دیگر سبزیاں ریڑھی والوں اور عام دكانداروں كو سستے داموں فراہم كر كے شہریوں كو بیماریوں كے منہ میں ڈالا جارہا ہے جس سے شہری تیزی سے كینسر سمیت دیگر بیماریوں كا شكار ہورہے ہیں۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ماضی میں ضلعی انتظامیہ نے كریک ڈاؤن كیا تھا، اب ایک بار پھر سے ایسے ہی كریک ڈاؤن كی ضرورت ہے تاكہ شہری گندی سبزیاں كھانے سے محفوظ رہ سكیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں